اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سعودی حکام نے بغیر اجازت حج کیلئے جانے والے 153 ہزار افراد کو واپس بھیج دیا.مکہ مکرمہ میں حج سیکورٹی فورسز کے کمانڈروں کی جانب سے حج کے دوران حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.
بریفنگ وزارت داخلہ کے مرکزی دفتر میں دی گئی، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےحج سیکورٹی فورسز کے کمانڈروں نے کہا کہ ہمارا پہلا مقصد عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، تاکہ لوگوں کو مقدس مقامات میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حج اور عازمین کی حفاظت ایک "سرخ لکیر” ہے، جس میں 97،000 سے زائد گاڑیاں قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر واپس کر دی گئی ہیں. اس کے علاوہ حج قوانین کی خلاف ورزی پر 153،000 سے زائد وزیٹر ویزا ہولڈرز کو ملک بدر کر دیا.
99