اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ کینیڈا کی جانب سے ارون جانسن نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔محمد رضوان نے کینیڈا کے خلاف نصف سنچری اسکور کی جب کہ بابر اعظم نے 33 رنز، صائم ایوب نے 6 اور فخر زمان نے 4 رنز بنائے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔آج پاکستان ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا.دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخرزمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد عامر شامل ہیں
59