ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اونٹاریو پارلیمنٹ میں تین سال قبل لندن اونٹاریو میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں ایک لمحہ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ جون 2021 میں، 46 سالہ سلمان افضل، 74 سالہ طلعت افضل، 44 سالہ مدیحہ سلمان اور 15 سالہ یمنی افضل جب وہ شام میں سیر کے لیے گھر سے نکلا تو مذہبی تعصب کا شکار ایک دہشت گرد نے انہیں ٹرک نےنیچے روند ڈالا ۔
یہ بھی پڑھیں
کینیڈا،پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو ٹرک سے کچلنے والا شخص مجرم قرار
اونٹاریو کی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد پارلیمنٹ کے رکن ذیشان حامد نے ایک پوائنٹ آف آرڈر پر اسپیکر سے درخواست کی کہ تین سال قبل لندن کے اونٹاریو میںاسلامو فوبیا اور دہشت گردی کے واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے افضل خاندان کے چار افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کرنے پر اتفاق کیا جائے۔ اسپیکر پارلیمنٹ نے اس قرارداد پر ایوان کی رائے طلب کی تو صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ پاکستانی خاندان کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی ۔