اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کا کہنا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے میں کئی تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے جبکہ حماس نے مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے امریکی دعووں کی تردید کی ہے۔دوحہ میں مصری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں انٹونی بلینکن نے کہا کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے دی گئی کچھ تجاویز قابل عمل ہیں جبکہ کچھ پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔بلینکن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مذاکرات بند ہوں اور جنگ بندی شروع کی جائے ۔
اگر حماس معاہدے کو قبول نہیں کرتی ہے تو یہ واضح ہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس کو خطے کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوسری جانب حماس نے مجوزہ معاہدے پر نئی تجاویز دینے سے انکار کیا ہے۔ حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی.