نریندر مودی کے دورہ کشمیر کیخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کو واضح پیغام دینا ہوگا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی قیادت ایسے دوروں کے ذریعے عالمی برادری کو خطے کی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ عالمی برادری امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔دوسری جانب نریندر مودی کے دورے کے خلاف پوسٹرز بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20 جون سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں، اپنے دورے کے دوران نریندر مودی کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سری نگر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔