اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے آرکنساس کے شہر فورڈیس میں ایک مقامی اسٹور میں بندوق بردار کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور دو پولیس افسران سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گروسری اسٹور میں پیش آیا. حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر زخمی کر دیا اور گرفتار کر لیا۔آرکنساس پولیس کے مقامی افسران نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ زخمی پولیس افسر اور گرفتار ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دیگر شہریوں کی حالت اچھی ہے لیکن کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ 2024 کے آغاز سے اب تک امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 234 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔یو ایس گن وائلنس آرکائیو کی طرف سے بیان کردہ تعریف کے تحت، ایک ایسا واقعہ جس میں حملہ آور کے علاوہ کم از کم چار افراد کو گولی مار دی جائے گی، اسے بڑے پیمانے پر فائرنگ سمجھا جائے گا۔