اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جمعہ کی دوپہرکیریبو علاقے میں ہائی وے 97 پر بچوں اور کچھ بالغوں سے بھری ایک اسکول بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی طلباءزخمی ہوئے ۔
اسی مقام پر حادثے کے فوراً بعد ایک راہگیر کی موت کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اسکول ڈسٹرکٹ 27 کے سپرنٹنڈنٹ کرس وین ڈیر مارک نے بتایا کہ بس میں سوار طلباء 100 میل ایلیمنٹری اور ہارس لیک ایلیمنٹری اسکولوں کے گریڈ 6 اور 7 میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جن لوگوں کو طبی امداد کی ضرورت تھی انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور ان لوگوں کی چوٹیں اتنی شدید نہیں تھیں
اسکول کا گروپ گیون لیک پر رات بھر کے فیلڈ ٹرپ سے واپس آ رہا تھا جب بس ہائی وے سے ایک پشتے کے نیچے جا گری۔ بس میں 31 طلباء اور چار دیگر افراد سوار تھے۔
BC ہائی وے پیٹرول کے مطابق، حاد ثہ دوپہر 1 بجے کے قریب Lac La Hache کے بالکل شمال میں پیش آیا۔
جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بس کے اگلے حصے کوشدید نقصان پہنچا ہے۔