اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انسانی سمگلنگ سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان اور بھارت کو یکساں درجہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں حکومتیں انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کم سے کم معیار پر پورا نہیں اترتیں۔
پاکستانی حکومت نے پچھلی رپورٹ کے مقابلے میں مجموعی طور پر زیادہ کوششیں دکھائی ہیں، جن میں پراسیکیوشن میں اضافہ اور انسانی اسمگلروں کو سزا دینا شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں 45 لاکھ مزدور جبری مشقت میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں انسانی سمگلروں نے اینٹوں کے بھٹوں، زراعت، کوئلہ اور قالین کی صنعتوں میں کام کرنے پر مجبور کیا ہے۔