اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)افغانستان نے20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
افغانستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تاہم بارش کے بار بار داخل ہونے کے باعث دوسری اننگز کا کھیل 19 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
اس سے قبل، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاکیا تھا
ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے 59 رنز کی شراکت قائم کی۔
اس کے بعد ابراہیم زدران 29 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آنے والا کوئی بھی کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کا ساتھ نہ دے سکا، عظمت اللہ عمرزئی 10، گلبدین نائب 4، محمد نبی صرف ایک رن بنا سکے۔ پ
کپتان راشد خان 18 اور کریم جنت 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 55 گیندوں پر 43 رنز بنائے، یوں افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 115 رنز ہی بنا سکی۔ جواب میں افغانستان کی بہترین بولنگ کےباعث بنگال ٹائیگر صرف ایک سو آٹھ رنز بنا سکے ،افغان کا سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے ساتھ مقابلہ ہوگا جبکہ بھارت انگلینڈ کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا
70