پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے سیاسی جماعتیں میدان میں آنے لگیں، پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی لائی تو سیاسی جماعتوں نے بھی کمر کس لی۔
پنجاب حکومت بھی نیا بلدیاتی نظام بنا کر قانون کا مسودہ اسمبلی میں لانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف نے بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔
تحریک انصاف لاہور نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی بنا دی، رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود کمیٹی کے کنوینر جب کہ ایم پی اے فرخ جاوید کو کنوینر ہوں گے۔
حافظ ذیشان رشید، عاطف خان میو، وقار طور، حاجی فیاض بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں جبکہ میاں ندیم، چوہدری ندیم، ملک قیصر اور شیخ ذوالفقار علی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی کا مقصد یونین کونسل کی سطح پر بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور انتظامات کرنا ہے۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر چوہدری اصغر نے بھی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں