آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنایا جو ہماری مجبوری تھی،وزیر اعظم شہباز شریف 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنایا جو ہماری مجبوری تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا جواب آج آیا تو کل ایوان میں بتائیں گے، امید ہے اچھی خبر ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کی آبادی سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں باقی پنجاب کے مقابلے 10 فیصد زیادہ لیپ ٹاپ دیے ہیں، جنوبی پنجاب میں وفاقی حکومت کے منصوبے پنجاب نے بنائے ہیں، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پہلے پی ڈبلیو ڈی میں لڑائی ہوتی تھی، محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ناقابل بیان کرپشن ہے، ڈائون سائزنگ، کمی کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔ اخراجات نتائج ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔