برطانیہ ، پہلی مرتبہ وزیر اعظم کے گھر کے باہر احتجاج ،مظاہرین گھر میں داخل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین میں سے 4 گھر میں گھس گئے جنہیں پولیس نے بروقت حراست میں لے لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے گھر کے باہر آئل اینڈ گیس کے لائسنس کے اجرا کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ایک شخص گھر میں گھس گیا۔

یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں سے 20، 21، 43 اور 52 سال کی عمر کے چار افراد کو برطانوی وزیراعظم کے گھر میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان چاروں افراد کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرفتار کیا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم رشی سونک جب احتجاج کیا جا رہا تھا تو اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ وہ سرکاری فرائض کی وجہ سے لندن میں مقیم ہیں۔رشی سونک نے 25 اکتوبر 2022 کو برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔