صدر نے پاکستان فنانس ترمیمی بل 2024کی منظوری دے دی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صدر آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھیج دی گئی۔
یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی گئی ہے، نئے وفاقی بجٹ کا اطلاق کل سے ہو گا، 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لاگو کیا جائے گا.
واضح رہے کہ فنانس ترمیمی بل 2024 گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری کو بھجوایا گیا تھا، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر مملکت کو بھجوایا۔
قومی اسمبلی نے فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا، بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیراعظم شہباز شریف کے دستخط بھی ہیں، صدر کی منظوری کے بعد فنانس ترمیمی بل کل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔