راہول گاندھی نے نبی کریم ؐپر درود بھیجا،مودی اوروزراء دنگ رہ گئے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے انتہا پسند ہندو وزراء کی موجودگی میں، ہندوستانی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اسلام کی امن پسندی اور تشدد سے نفرت کا ذکر کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کا حوالہ دیا. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک نام لے کرآپ ﷺ پر درود بھیجا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریر کے دوران راہول گاندھی نے ایک تصویر پیش کی جس میں نماز کے لیے ہاتھ اٹھانے کا طریقہ واضح تھا جس پر اپوزیشن نے اعتراض کیا.
سپیکر لوک سبھا نے عجلت میں راہول گاندھی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ عوام کے نمائندے ہیں، یہ اس طرح مناسب نہیں ہے ، جس پر راہول گاندھی نے کہا کہ میں وضاحت کرنے سے قاصر ہوں، وضاحت کے لیے ایک تصویر دکھائی.
راہول گاندھی نے ایک پیغام بھیجا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد کا حوالہ دیا گیا پھر راہول گاندگی نے حضورؐ پر درود بھیجا
اس منظر کو دیکھ کر مودی اور ان کے دوست دنگ رہ گئے، راہول گاندھی نے دو گھنٹے کی تقریر میں کہا کہ بی جے پی لیڈر نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں، بی جے پی لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ نفرت پھیلاتے ہیں.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔