برطانوی انتخابات،فلسطین کے حامی 5 امیدوار بھی نشست جیتنے میں کامیاب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کامیاب ہونے والے امیدواروں میں لیبر پارٹی کے سابق امیدوار جیریمی کوربن بھی شامل ہیں جنہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق جیرمی کوربن غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں مسائل پر بات کرنے پر کامیاب ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق لیسٹر ساؤتھ سے شوکت آدم سمیت چار دیگر امیدوار بھی آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے۔
الجزیرہ کے مطابق ایوب خان نے پیری بار، برمنگھم، عدنان حسین نے بلیک بار میں جبکہ اقبال محمد نے ڈیوزبری اور بیٹلی کی نشست جیتی۔واضح رہے کہ برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی نے 650 میں سے 412 نشستیں جیت کر 14 سال سے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کا صفایا کردیا تھا۔کنزرویٹو نے صرف 121 نشستیں حاصل کیں جو کہ گزشتہ انتخابات سے 244 نشستیں کم ہیں۔ حزب اختلاف کی لیبر پارٹی جس نے گزشتہ انتخابات میں صرف 202 نشستیں حاصل کی تھیں، اس بار 412 نشستیں حاصل کی ہیں۔

لبرل پارٹی انتخابات میں 71 نشستیں جیت کر تیسرے نمبر پر رہی۔ لبرلز کی یہ جیت حیران کن ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ انتخابات کے مقابلے 60 زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ برطانیہ میں حکومت بنانے کے لیے 326 نشستیں درکار ہیں۔ لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے جیتنے کی وجہ سے بغیر کسی اتحاد کے تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں تھی۔لیبر پارٹی کی جیت کے بعد حکمران کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ لیبر پارٹی نے نئے وزیراعظم کے لیے کیئر اسٹارمر کے نام کا اعلان کردیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔