پاکستان تحریک انصاف نے ترنول جلسے کااین او سی منسوخ کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں این او سی کی منسوخی پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی.
یہ درخواست پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی، ثناء اللہ مستی خیل اور شاہد خٹک کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈی سی اسلام آباد نے 4 جولائی کو عدالت کو بتایا کہ این او سی جاری کر د یاگیا ، عامر مغل سرکاری اہلکاروں کو جلسہ گاہ کے دورے پر لے جانے کے لیے ڈی سی آفس گئے، پولیس نے عامرمغل کو گرفتار کر لیا.
دائر درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے ٹویٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جلسے کا این او سی منسوخ کر دیاگیا ہے، بعد ازاں ڈی سی اسلام آباد نے ترنول جلسے کے عدالتی حکم کے باوجود کل این او سی کو منسوخ کرنے کا خط بھیجا ہے. این او سی کی معطلی توہین عدالت ہے.
عدالت سے درخواست کی گئی کہ جلسے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے، پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں.
واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجلاس کے این او سی کو معطل کر دیا ہے.
ترجمان اسلام آباد انتظامیہ نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال اور محرم حرام کی وجہ سے این او سی کو معطل کیا گیا ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے این او سی کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے.

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اجلاس کسی بھی حالت میں منسوخ نہیں کیا جائے گا، فارم 47 کی حکومت خوف کےمارے یہ سب کچھ کررہی ہے
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تمام کارکنوں کو جلسہ گاہ پہنچنا چاہیے اسلام آباد میں ایک مکمل اور کامیاب جلسہ ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔