اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئے روز واٹس ایپ فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس میں صارفین کو مختلف طریقوں سے دھوکہ دے کر مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے، واٹس ایپ فراڈ کے تحت، بہت سے جعلساز جعلی ملازمت کی پیشکش، صارف کے خاندان یا دوست کے نمبر کا استعمال کرتے ہوئے مالی مدد، یا معروف برانڈز کی طرف سے چمکدار پیشکشوں کا استعمال کرتے ہوئے مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔اس لیے واٹس ایپ پر اس فراڈ سے بچنے کے لیے کچھ احتیاط کریں۔
رابطوں کی تصدیق کریں۔
کسی کو جواب دینے سے پہلے ہمیشہ بھیجنے والے کی تصدیق کریں، خاص طور پر جب آپ واٹس ایپ پر پیغامات کے ذریعے کسی کو ذاتی معلومات یا رقم بھیج رہے ہوں۔پیغام بھیجنے والے کی تصدیق کرنے کے لیے، آپ کو دوسرے نمبر سے اس سے رابطہ کرنا چاہیے۔
مشکوک لنکس نہ کھولیں
پیغامات میں بھیجے گئے لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں،خاص طور پر وہ لنکس جو انعامات، چھوٹ جیسی پیشکشوں کے بارے میں ہیں، یہ لنکس آپ کی ذاتی معلومات کو چوری کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ٹو سٹیپ ویر فکیشن
اضافی سیکیورٹی کے لیے، WhatsApp پر دو قدمی تصدیق کو فعال کریں، جس کے بعد آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے ایک PIN درکار ہے۔یہی وجہ ہے کہ ٹو سٹیپ توثیق فراڈ کرنے والوں کے لیے آپ کا اکاؤنٹ ہائی جیک کرنا مشکل بنا دیتی ہے چاہے ان کے پاس آپ کا فون نمبر نہ ہو۔
دلکش پیشکش کے پیغامات سے ہوشیار رہیں
نوکری کے مواقع، مالی امداد یا انعامات جیسی پیشکشوں والے WhatsApp پر پیغامات سے ہوشیار رہیں، ایسے پیغامات پر کوئی ذاتی معلومات یا مالی تفصیلات فراہم کرنے سے پہلے سرکاری چینلز سے تصدیق بھی کریں۔