بینک آف کینیڈا کا سود کی شرح پر اگلا فیصلہ 24 جولائی کو ہوگا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) جہاں کینیڈا میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کینیڈین عوام کی نظریں اب 24 جولائی کو بینک آف کینیڈا کی جانب سے شرح سود کے حوالے سے کیے جانے والے آئندہ فیصلے پر لگی ہوئی ہیں۔ سرکاری ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کینیڈا کی سالانہ افراط زر کی شرح مئی میں بڑھ کر 2.9 فیصد ہو گئی جو اپریل میں 2.7 فیصد تھی۔ بینک آف کینیڈا نے اپریل میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے بعد ہی شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث عوام میں ایک بار پھر شرح سود کی بحث شروع ہوگئی ہے کیونکہ بینک آف کینیڈا نے ایک بار پھر جولائی کے مہینے میں شرح سود کے حوالے سے نیا فیصلہ کیا جائے گا، بینک آف کینیڈا کے گورنر نے کہا تھا کہ شرح سود میں کمی کا انحصار مہنگائی کی شرح پر ہوگا۔
مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی وجہ مختلف خدمات کی قیمتوں میں اضافہ، کرایوں میں اضافہ، سفری اور فضائی ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ بتایا گیا ہے۔ گزشتہ سال مئی کے مہینے کے مقابلے میں مئی کے مہینے کے دوران سفری دوروں کی قیمتوں میں 6.9 فیصد اور ہوائی سفر کی قیمتوں میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سیل فون سروسز کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ غور طلب ہے کہ جون کی افراط زر کی شرح کی رپورٹ 16 جولائی کو آنی ہے اور شرح سود پر اگلا فیصلہ بینک آف کینیڈا 24 جولائی کو کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔