روس کا اپنی فوج میں بھرتی بھارتی فوجیوں کا فارغ کرنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روسی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے دوران 2 بھارتی مارے گئے ہیں جب کہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں، دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں لڑائی میں پھنسایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے دورے کے دوران صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 2 روزہ دورے پر ماسکو میں ہیں جہاں انہوں نے کل شام روسی صدر پوتن کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں اس معاملے پر بات کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 24 بھارتی شہریوں کو ایجنٹوں نے نوکری دلانے کے بہانے روس لا کر یوکرین کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روس نے بھی بھارتیوں کو فوج سے فارغ کرنے اور ان کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔