مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر دستی بم حملہ، 5 فوجی جہنم واصل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے کے ٹرک پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی واصل جہنم اور 6 زخمی ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھہ کے دور افتادہ علاقے مچیڈی، کنڈلی اور ملہار سڑکوں پر بھارتی فوج کی گاڑیاں معمول کے گشت پر تھیں کہ نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کردیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی حملے کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی جس کے جواب میں فورسز نے جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور قریبی جنگل میں فرار ہو گئے۔علاقے میں مزید کمک بھیج دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔آج کا حملہ جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں دو الگ الگ انکاؤنٹر میں چھ عام شہریوں اور دو فوجیوں کے مارے جانے کے 24 گھنٹے بعد ہوا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔