غزہ ، بے گھر فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر فوری انخلاء کا حکم ،مزید 45 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک بار پھر غزہ شہر میں بے گھر فلسطینیوں کو فوری طور پر انخلاء کا حکم دیا گیا۔ 7 اکتوبر 2023 سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 9 ماہ مکمل ہوچکے ہیں لیکن اتنا وقت گزرنے کے باوجود صیہونی فوج بے گناہوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 45 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ٹینک 3 اطراف سے غزہ میں داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد بے گھر فلسطینیوں کو فوری طور پر انخلاء کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کو حماس کا ہتھیاروں کا گودام قرار دے کر نشانہ بنایا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔