196
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مسافر جیپ وادی نیلم کے علاقے لوات بالا سے مظفرآباد جارہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب کا کہنا ہے کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاہم بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ میں سوار 15 افراد جاں بحق ہو گئے ۔