114
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوگی۔
دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، آذربائیجان کے صدر کا دورہ مضبوط تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔