لاہورہائیکورٹ کی پہلی خاتون جسٹس عالیہ نیلم نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس عالیہ نیلم نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، آئی جی پنجاب، لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرور اور دیگر اعلیٰ سرکاری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی، مریم نواز نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے کیرئیر پر ایک نظر
جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی 53 ویں چیف جسٹس ہیں، جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
1996 میں جسٹس عالیہ نیلم بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998 میں جسٹس عالیہ نیلم ہائی کورٹ کی وکیل بنیں، جسٹس عالیہ نیلم قانون میں ڈپلومہ بھی رکھتی ہیں۔
2008 میں جسٹس عالیہ نیلم سپریم کورٹ کی وکیل بنیں جب کہ 2013 میں جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائی کورٹ کی ایڈہاک جج مقرر کیا گیا۔
2015 میں جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی مستقل جج بنیں، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عالیہ نیلم کو متفقہ طور پر لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔