رات گئے تک جاگنے کا حیرت انگیز فائدہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بعض لوگوں کے لیے رات کو دیر تک جاگنا طرز زندگی کے معمولات کا حصہ بن جاتا ہے۔یہ عادت شخصیت اور صحت کے لیے نقصان دہ سمجھی جاتی ہے لیکن اب طبی ماہرین نے ایک عجیب و غریب فائدہ دریافت کر لیا ہے۔درحقیقت جو لوگ رات کو دیر تک جاگتے ہیں وہ صبح سویرے اٹھنے والوں سے ذہنی طور پر بہتر ہوتے ہیں۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔امپیریل کالج لندن کی اس تحقیق میں 26000 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا اور ان کی ذہانت، منطق، ردعمل کے وقت اور یادداشت کا موازنہ کیا گیا۔اس کے بعد ان افراد کی نیند کے دورانیے، معیار اور سونے کے وقت کا تجزیہ کیا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ وہ ذہنی طور پر سب سے زیادہ چوکس کب تھے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں وہ صبح سویرے بیدار ہونے والوں سے ذہنی طور پر بہتر ہوتے ہیں۔

حقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کا دورانیہ دماغی کام کے لیے اہم ہے اور جو لوگ رات کو دیر تک جاگنے کے بعد 7 سے 9 گھنٹے سوتے ہیں وہ ذہنی ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔محققین نے کہا کہ سونے کے وقت اور ذہنی چوکنا رہنے کو سمجھنا ضروری ہے، لیکن اس کے لیے کافی نیند لینا ہے، جو صحت مند دماغ کو سہارا دیتی ہے اور دماغی افعال کو فائدہ پہنچاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے دریافت کیا کہ نیند کا دورانیہ براہ راست دماغی افعال کو متاثر کرتا ہے۔”انہوں نے اعتراف کیا کہ تحقیق کچھ حد تک محدود ہے کیونکہ اس میں تعلیمی قابلیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور چند دیگر پہلوؤں کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

اٹلی میں پہلے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جو لوگ رات کو دیر تک جاگتے ہیں وہ زیادہ تخلیقی انداز میں سوچتے ہیں۔تحقیق کے دوران دیر تک جاگنے والے افراد نے مختلف ٹیسٹ باآسانی پاس کیے جب کہ صبح سویرے بیدار ہونے والوں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محققین کے مطابق رات گئے تک جاگنے کی عادت لوگوں میں غیر روایتی سوچ کو فروغ دیتی ہے اور وہ مختلف چیزوں کے دلچسپ حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

اسی طرح ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جو لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں وہ صبح سویرے اٹھنے والوں سے زیادہ ذہین ہو سکتے ہیں۔اس تحقیق میں 80 طلبہ کو شامل کیا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ جو طلبہ پڑھائی میں زیادہ قابل تھے وہ رات گئے تک جاگنے کے عادی تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca