اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری وکٹورین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔میلبورن میں جاری $6,000 انعامی رقم کے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے تیسری سیڈ آسٹریلیا کے نکولس کالورٹ کو شکست دی۔ناصر کی آسٹریلیا کے خلاف جیت 8-11، 4-11 اور 4-11 تھی، اس سے قبل ناصر نے آسٹریلیا کے ریمی ینگ کو پہلے راؤنڈ میں شکست دی تھی۔کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ جاپان کے 6 سیڈ ٹومو اینڈو سے ہوگا۔ناصر اقبال اس سے قبل آسٹریلیا میں لگاتار دو ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، پاکستانی نے گزشتہ ہفتے شیپرٹن اور مئی میں بینڈیگو اوپن جیتا تھا۔
27