اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مہنگائی کا سفر جاری، ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی، برائلر کی قیمت بھی بڑھ گئی،مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 15 روپے اضافے کے بعد سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ مارکیٹ میں ٹماٹر 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کی سرکاری قیمت 25 روپے اضافے کے ساتھ 395 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، مارکیٹ میں لہسن 500 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ادرک کی سرکاری قیمت 620 روپے کلو اضافے کے ساتھ مقرر کی گئی ہے۔ ادرک 800 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب لیموں 290 روپے کی بجائے 400 روپے فی کلو، پھول گوبھی اور بند گوبھی 120 روپے فی کلو فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ برائلر گوشت بھی 22 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، برائلر گوشت 541 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 253 روپے فی درجن ہو گئی۔
177