138
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق صنم جاوید کو کچھ ہی دیر میں جی الیون کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان پولیس عدالت سے صنم جاوید کا ٹرانزٹ ریمانڈ لے گی، ٹرانزٹ ریمانڈ کے بعد صنم جاوید کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے ایف آئی اے کیس سے بری ہونے کے بعد حراست میں لیا تھا۔