ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے شخص کے گھر سے بم بنانے کا سامان برآمد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) پینٹاگون نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حملہ آور کے گھر سے بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور تھامس کروکس کا کوئی فوجی پس منظر نہیں تھا اور اس نے فوجی تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ تھامس کروکس کا ریکارڈ تمام متعلقہ اداروں سے چیک کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے حملہ آور کے گھر کی تلاشی کے دوران بم بنانے کا سامان ملا۔ حملہ آور کی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا، جو ٹرمپ کی ریلی کے قریب کھڑی تھی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی تحقیقات کرنے والے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ پر حملے کو ملکی دہشت گردی قرار دے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق حملہ آور کا کوئی ساتھی نہیں تھا اور اس نے اکیلے ہی حملہ کیا۔ حملے کے پیچھے محرکات کا تعین کرنے کے لیے حملے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔20 سالہ تھامس میتھیو کروکس نے انتخابی ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔