غزہ میں فوری جنگ بند کی جائے،برطانیہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کے نو منتخب سیکریٹری خارجہ غزہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطا لبہ کر دیا ، عرب میڈیا کے مطابق نئے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی جلد اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ لیمی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ دو ریاستی حل کے لیے ٹھوس اقدامات پر بھی بات کریں گے۔

ایک بیان میں برطانوی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ غزہ میں ہلاکتیں اور تباہی ناقابل قبول ہے، یہ جنگ ہر قیمت پر ختم ہونی چاہیے اور ہنگامی جنگ بندی ہونی چاہیے۔برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی اسرائیلی وزیراعظم سے 680 ٹن برطانوی امداد کے غزہ میں داخل نہ ہونے کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد سر کیر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔