117
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سورج آج خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا۔سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق 12:27 پر سعودی وقت کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔سورج کعبہ کے بالکل اوپر ہونے کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمان بغیر کمپاس کے بھی قبلہ کی سمت کا درست تعین کر سکتے ہیں۔ایسی حالت میں سورج کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی عمودی لکیر پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے کعبہ کا سایہ نظر نہیں آتا۔