امریکہ کا پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر اظہار تشویش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران ‘پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق حکومتی بیانات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے تاہم امریکا اندرونی عمل اور فیصلوں کی نگرانی کرے گا۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کا باعث ہے کیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق، اظہار رائے کی آزادی، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پابندی کے خلاف ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی سمیت انصاف کے وسیع تر اصولوں اور اقدامات کی حمایت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔