203
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )داعش نے مسقط میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عمانی پولیس نے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں 700 کے قریب افراد موجود تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق مسجد میں پاکستانی کمیونٹی بھی موجود تھی۔