افغانستان میں بارشوں اور سیلاب،40 افراد جاں بحق,سینکڑوں زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فغانستان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 40 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغانستان کے صوبہ نگر ہار کے مختلف اضلاع اس وقت سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 40 افراد جاں بحق اور 350 زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق سیلاب کی وجہ سے تقریباً 1500 بچے اب بھی لاپتہ ہیں یا اپنے خاندانوں سے بچھڑ گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق سیلاب سے لوگوں کی املاک اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ کچھ دیہات مکمل طور پر زیرآب آگئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔