اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی سازش میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی سازش میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں امریکی میڈیا میں لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ ایسے تمام بیانات اور الزامات گمراہ کن ہیں۔ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر خانانی کا کہنا ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے تاہم قاسم سلیمانی کے قتل میں براہ راست ملوث ہونے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے خطرے کے پیش نظر قاتلانہ حملے سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ خطرے کا پتہ چلنے پر، بائیڈن انتظامیہ نے سیکرٹ سروس کو فون کیا۔ اعلیٰ حکام کو مطلع کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی پر مامور سینئر ایجنٹ کے ساتھ بھی معلومات شیئر کیں۔