اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، انڈیکس ایک بار پھر ریکارڈ بلندیوں کو چھو گیا۔رواں کاروباری ہفتے میں 9 اور 10 محرم کو 2 تعطیلات کے بعد جمعرات کو مارکیٹ کا آغاز تیزی سے ہوا، اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کے اضافے سے 81644 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل اسی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ شیئرز میں غیر معمولی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کے اضافے سے 81155 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران انڈیکس 80 اور 81 ہزار کی دو نفسیاتی سطحوں کو عبور کر گیا۔