265
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس مسافروں کو دارالحکومت لیما سے جنوبی شہر آیاکوچو لے جا رہی تھی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے پیش آیا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ بس کے کھائی میں گرنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔