اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی اپنے منیجر کے ساتھ آڈیو کال بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کال ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ویڈیو لیک ہونے پر اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔
اس موقع پر منیجر اروشی روٹیلا کو یقین دلاتی ہیں کہ ان کی ٹیم مختلف پلیٹ فارمز سے ویڈیو کو ہٹانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔
اروشی روٹیلا نے غصے میں آکر کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ سب کیسے لیک ہوسکتا ہے اور منیجر کو ٹیم سے رابطہ کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ کے باتھ روم سے ایک نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے اسے فلمی سین قرار دیا تو کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔
131