مہمانوں کا اے سی کے قریب بیٹھنے پر جھگڑا ،دلہن کا شادی سے انکار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہندوستا ن میں شادی کے موقع پر اکثر عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران اور پریشان رہتے ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں حال ہی میں ہونے والی ایک شادی ایئر کنڈیشنر کے قریب بیٹھنے کے تنازع پر میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی۔یہ واقعہ اتر پردیش کے بلیا ضلع میں پیش آیا جہاں دولہا چندر جیسوال کی شادی میں مہمانوں کے درمیان ایئر کنڈیشنر کے پاس بیٹھنے کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کو بلانا پڑا۔لڑائی اور افراتفری کے بعد، دلہن نے رسموں سے انکار کر دیا۔

دولہا اور اس کے گھر والوں کی دلہن کو راضی کرنے کی کوششوں کے باوجود وہ اپنے فیصلے پر ڈٹی رہی۔دولہے کا کہنا تھا کہ اس کے اہل خانہ نے بغیر جہیز کے دلہن کی خوبیوں کی بنیاد پر شادی پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ چٹابراگاؤں پولیس اسٹیشن کے سربراہ پرشانت چودھری نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کی کوششیں کی گئیں لیکن ناکام رہیں۔ .جس کے نتیجے میں شادی کی تقریب منسوخ کر دی گئی اور دونوں فریقین کو عوامی امن میں خلل ڈالنے پر دفعہ 151 کے تحت نوٹس جاری کر دیے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔