چوروں نے طوفانی نالوں میں سیلاب کی پیشگی وارننگ کا مکمل نظام چوری کرلیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چوروں نے طوفانی نالوں میں سیلاب کی پیشگی وارننگ کا مکمل نظام چوری کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں واسا کے واٹر لیول گیج اسٹیشن پر چوری کی جرات مندانہ واردات کی گئی جس میں چور نالہ لئی سمیت 15 برساتی نالوں میں فلڈ وارننگ کا مکمل نظام لے گئے۔
نامعلوم چوروں نے تیز دھار آلے سے واٹر لیول گیج اسٹیشن کے قلابے کاٹ ڈالے۔ سیلاب اور بارشوں کی موجودہ صورتحال بتانے والا یہ جدید نظام جاپان نے دیا تھا۔ چور سسٹم کے سولر پینلز، بھاری بیٹریاں، قیمتی کمپیوٹر اور آلات بھی لے گئے۔ نامعلوم چوروں نے کئی گھنٹے تک اطمینان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی۔
سسٹم کی چوری کے بعد سیلاب اور بارش کی صورتحال کی پیشگی اطلاعات کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو گیا۔ یہ جاپان کا سب سے جدید ترین خودکار سیلاب کی وارننگ سسٹم تھا۔ چوری کی واردات کے بعد واسا کا یہ واٹر لیول گیج اسٹیشن کباڑ خانے کی طرح نظر آنے لگا ہے۔
واسا نے چوری کے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے تاہم کلوز سرکٹ کیمرہ خاموش ہے۔ سیلاب اور بارشوں کی صورتحال کا یہ نظام گزشتہ 15 سالوں سے بالکل کام کر رہا تھا۔ اس بڑی چوری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر نے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca