85
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بولیویا میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافر بس بولیویا سے ہائی وے کے راستے جارہی تھی کہ مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرک نے گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ مخالف لین میں جا گرا اور آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق بولیویا میں ہر سال ٹریفک حادثات میں تقریباً 1400 افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور ہزاروں زخمی ہوتے ہیں۔