اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا میں ہونے والی جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے عاصم خان نے جیت لی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں جاری جانز کریک اوپن چیمپئن شپ کے فائنل میں عاصم خان نے اپنے ہم وطن اصحاب عرفان کو 1-3 سے شکست دی۔عالمی نمبر 73 اور پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی عاصم خان $12,000 انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں اصحاب عرفان کے خلاف پہلا گیم ہارنے کے بعد واپس آئے۔سیکنڈ سیڈ عاصم کی تیسری سیڈ اصحاب کے خلاف جیت 11-7، 7-11، 4-11 اور 4-11 تھی۔ یہ عاصم خان کا سال کا تیسرا اور کیریئر کا 10واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔اس سے قبل سال 2024 میں عاصم خان نے واشنگٹن میں وائلڈ کارڈ چیلنجر اور مارچ میں اسکواش انسپائر چیلنجر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
77