اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا، امریکی شہریوں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کا صدر بننا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے، میں دوبارہ صدارتی الیکشن نہیں لڑنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال میں ہم نے بحیثیت قوم بے پناہ ترقی کی ہے، آج امریکا دنیا کی مضبوط ترین معیشت ہے۔
جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کملا ہیرس کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے کملا ہیرس کی صدارتی امیدوار کے طور پر فیصلے کی تصدیق کردی۔ کملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کمزور حریف ہوں گی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس کو ہرانا آسان ہوگا۔
148