کیلیفورنیا کے گورنر کابھی کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم، جنہوں نے بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹس کے ممکنہ امیدوار کے طور پر خود کو اعلان کیا تھا نے بھی کملا ہیرس کی حمایت کی۔اپنے ایک بیان میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہماری جمہوریت اور مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، سخت، مضبوط اور نڈر نائب صدر کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ کے تاریک وژن کے خلاف ہمارے ملک کی قیادت کرنے دیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں جو بائیڈن نے کہا کہ وہ اپنی بقیہ مدت صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر توجہ دیں گے۔صدر جو بائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے لیے موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کروں گا، میرا استعفیٰ پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔
ذرائع کے مطابق جو بائیڈن نے اتوار کو اچانک صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ تبدیل کر لیا۔ ہفتے کی رات تک صدر بائیڈن صدارتی مقابلے کے لیے پوری طرح تیار تھے۔دوسری جانب جو بائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہوئے تو ان کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخاب میں نائب صدر کملا ہیرس کو بائیڈن کے مقابلے میں ہرانا آسان ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔