اسرائیل غزہ پر حملے بند کرے ،ڈونلڈ ٹرمپ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے غزہ کے خلاف جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر حملے فوری طور پر بند کرے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملے دنیا میں اسرائیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ جنگ ​​بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے تعلقات عامہ کا انتظام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت امریکا میں ہیں، وہ امریکی کانگریس سے خطاب بھی کر چکے ہیں۔اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدر اور ڈیموکریٹک اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔