اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وحشی اسرائیل باز نہ آیا ، غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس سمیت متعدد علاقوں میں گھروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر میں اسرائیلی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد گزشتہ 4 دنوں میں 180,000 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں فلسطینی شہداء کی کل تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد صرف بچے اور خواتین ہیں جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو کر خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ .
129