وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمختلف شہروں میں نئی ​​راہداریوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف شہروں میں نئی ​​راہداریوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال سے چیچہ وطنی تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی، رجانہ سے لیہ تک، دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ جبکہ نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔ شور کوٹ سے جھنگ چراگوالی تک سڑک بنائی جائے گی۔
تینوں منصوبے 210 ارب روپے کی لاگت سے دسمبر 2025 تک مکمل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئی راہداری پر تین ماہ میں تعمیر شروع کرنے کا حکم دے دیا، تینوں کوریڈور ایشیائی ترقیاتی بینک اور پنجاب حکومت کے تعاون سے مکمل ہوں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ بڑے شہروں کو ملانے والی سڑکوں کی راہداری سے لوگوں کا سفر آسان ہو جائے گا، روڈ کوریڈور منصوبہ نہ صرف سفری مسائل میں کمی لائے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔