جماعت اسلامی کا دھرنا آج چھٹے روز میں داخل،مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جماعت اسلامی کا دھرنا آج چھٹے روز میں داخل ہوگیا جب کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، غیر ضروری ٹیکسز، آئی پی پیز سے معاہدے اور سرکاری اخراجات کے خاتمے سمیت 10 مطالبات پر عملدرآمد کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج چھٹا روز ہے۔
مرکزی انجمن تاجران نے بھی جماعت اسلامی کے لیاقت باغ چوک راولپنڈی میں دھرنے کی حمایت میں آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آج شہر میں دکانیں بطور احتجاج بند رہیں گی۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے آج کے دھرنے میں تاجر رہنما اور دکاندار بھی شرکت کریں گے۔
ادھر جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ہوگا۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں سہ پہر 3 بجے ہونے والے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی نے اپنی ٹیم 3 سے بڑھا کر 6 کر دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔