سلامتی کونسل کا اجلاس، روس اور چین کی ہانیہ کے قتل کی مذمت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین، روس اور الجزائر نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی۔ایران کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اسے جواب دینے کا حق حاصل ہے۔ایرانی سفیر نے اجلاس سے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی حملے کی مذمت کرے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔نائب اسرائیلی سفیر جوناتھن ملر نے ایرانی سفیر کے جواب میں کہا کہ سلامتی کونسل نے علاقائی دہشت گردی کی حمایت پر ایران پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔اسرائیلی سفیر نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرے گا، نقصان پہنچانے والوں کو طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کے سفیر فو کانگ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کی ناکامی خطے میں کشیدگی کا باعث ہے۔برطانوی سفیر باربرا ووڈورڈ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کو امن کے لیے نئی کوششیں کرنی چاہئیں۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی نائب سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا کہ بااثر ممالک کو ایران پر کشیدگی کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔نائب جاپانی سفیر شینو مٹسوکو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں