تحریک انصاف نے آئندہ 15 روز میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ 15 روز میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ شہادت پر اظہار افسوس اور مذمت کی ہے۔
اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم ایک بڑا سیاسی اتحاد کرنے جا رہے ہیں، آئندہ 15 روز میں بڑا الائنس کریں گے ان تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں جو لوگ اس حکومت کے خلاف ہیں اگلے دو ہفتوں میں ایک بڑا اتحاد بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا، ہم نے تحریک انصاف کے بانی سمیت تمام قیدیوں کے لیے آواز اٹھانی ہے، پورے ملک کے عوام کو جلسے میں آنا چاہیے تاکہ ہم بتا سکیں کہ یہ ملک کس طرح آئین کے مطابق چلتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔